ابنا: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 25 دسمبر ایک قومی علامت ہے،ہم کراچی کے لوگوں کو اپنے جلسے میں بلا رہے ہیں اورکسی سیاسی جماعت کو جلسے میں شرکت کی دعوت نہیں دے رہے ،25دسمبرکو جلسے کا مقصد قائد اعظم کی سالگرہ منانا ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگ بھی ہو رہی ہو تو کراچی جاوٴں گا، کسی جماعت کے خلاف بات نہیں کروں گا، ایم کیو ایم اور مرزا کی لڑائی میں تحریک انصاف غیر جانبدار ہے،کراچی سے اسلحے کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں۔چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اوراسٹیٹس کو کی حامی جماعتیں کھڑی نہیں رہ سکیں گی۔ ........
/169